اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ مریم نوازکو پروپیگنڈا کرنے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری سے پوچھنا چاہئے، کیپٹن (ر) صفدر نے مزارِ قائد پر جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو ٹویٹر پر پروپیگنڈا کرنے کے بجائے بلاول بھٹو …
مریم نوازکو پروپیگنڈا کرنے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری سے پوچھنا چاہئے، شہزاد اکبر

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ مریم نوازکو پروپیگنڈا کرنے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری سے پوچھنا چاہئے، کیپٹن (ر) صفدر نے مزارِ قائد پر جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو ٹویٹر پر پروپیگنڈا کرنے کے بجائے بلاول بھٹو زرداری سے پوچھنا چاہئے کیوں کہ بلاول بھٹو کا سندھ پولیس پر مکمل کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول سندھ کے لئے اپنی پسند کا آئی جی چاہتے تھے، کیپٹن (ر) صفدر نے مزارِ قائد پر جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے، کیا یہ سب آپ کی مشتعل کرنے کی وجہ سے تھا؟۔ انہوں نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری پر مریم نواز سے سوال کیا کہ سندھ پولیس ان دنوں آپ کے حلیف بلاول بھٹو زرداری کے مکمل اور براہ راست کنٹرول میں ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ یا تو آپ کے شوہر کی گرفتاری آپ نے اور آپ کے نئے اتحادی نے پبلسٹی اسٹنٹ کی خاطر کروائی یا آپ ایک دوسرے کے خلاف کام کر رہے ہیں۔








