جنگ ستمبر میں دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر انتقال کرگئے

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):جنگ ستمبر میں دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر کراچی میں انتقال کرگئے۔ پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد نیازی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس عالمگیر کی کمانڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے 1951 میں پاک بحریہ …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):جنگ ستمبر میں دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر کراچی میں انتقال کرگئے۔ پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد نیازی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس عالمگیر کی کمانڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے 1951 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں