لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):بر ٹش ہائی کمیشن میں تعینات ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی فوزیہ یونس نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے ، برطانیہ پاکستان سے تعلقات میں حتی الامکان حد تک وسعت پیدا کرنا چاہتا ہے۔وہ پیر کے روز لاہور پریس کلب کے تعاون سے صحافیوں کےلئے چیوننگ سکالر شپ کے اعلان کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ بر ٹش ہائی کمیشن …
برٹش ہائی کمیشن کی فوزیہ یونس کی لاہور پریس کلب آمد، صحافیوں کیلئے چیوننگ سکالرشپس کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):بر ٹش ہائی کمیشن میں تعینات ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی فوزیہ یونس نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے ، برطانیہ پاکستان سے تعلقات میں حتی الامکان حد تک وسعت پیدا کرنا چاہتا ہے۔وہ پیر کے روز لاہور پریس کلب کے تعاون سے صحافیوں کےلئے چیوننگ سکالر شپ کے اعلان کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ بر ٹش ہائی کمیشن کے چیوننگ پروگرام کی سربراہ شہلا قیوم نے کہا کہ برطانیہ ہر سال پاکستان کے ذہین اور قابل افراد کو سکالر شپ کا موقع فراہم کرتا ہے ،اس سال بھی پاکستان سے افراد برطانیہ میں ایک سال کےلئے سکالر شپ حاصل کرینگے جس میں صحافی بھی شامل ہیں اور پاکستان کے لئے سکالر شپس کا کوٹہ ترجیحی بنیادوں پر ہے۔ پاکستان سے سینکڑوں سکالرز چیوننگ پروگرام کے تحت برطانیہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں ہم اس کو مزیدبڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے شکالر شپ حاصل کرنے کےلئے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سکالر شپ حاصل کرنے کےلئے دو سال کا صحافت میں تجربہ ہونا لازمی ہے اور اس میں دو سینئر صحافیوں کا ریفرنس بھی شامل ہونا چاہیے ،اپنی درخواست میں ایسی سٹوری اور کارنامے کا ذکر لازمی کریں جو آپ نے سرانجام دیا ہو اس سے درخواست پڑھنے والا متاثر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صحافی اس پروگرام میں شرکت کے لئے نہایت موزوں ہیں اور درخواست فارم کو پر کرنے پر خاص توجہ دیناچاہئے۔ صدر ارشد انصاری نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب نے ہمیشہ صحافیوں کی کیپسٹی بلڈنگ اورملکی وبین الاقوامی حالات کا جائزہ لینے کے لئے پروگرامز ترتیب دیئے ہیں جس سے انھیں صحافتی ذمہ داریاںادا کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم برٹش ہائی کمیشن کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے صحافیوں کو سکالر شپ دینے کےلئے پروگرامز ترتیب دیے ہیں۔تقریب کے اختتام پر پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور نائب صدر قذافی بٹ نے معزز مہمانان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔








