اپوزیشن جماعتوں کو قومی اداروں پر تنقید کرنے کی بجائے جہوریت اور اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے،ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو قومی اداروں پر تنقید کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر جہوریت اور اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے، نواز شریف کے بیانیے سے صرف ملک کو نقصان ہو گا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو قومی اداروں پر تنقید کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر جہوریت اور اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے، نواز شریف کے بیانیے سے صرف ملک کو نقصان ہو گا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی مزار قائد پر حاضری کے دوران سیاسی نعرے بازی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا موقف واضح ہے کہ ان کی حرکت قابل مذمت ہے تاہم ان کی گرفتاری میں وفاقی حکومت کا نہیں صوبائی حکومت کا کردار ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بتائیں کہ اگر آئی جی کو اٹھایا گیا تھا تو انہوں نے ابھی تک پریس کانفرنس اور تحقیقات کیوں نہیں کی، اگر وہ آئی جی کے اٹھانے کے حوالے سے مقدمہ درج کراتے تو مان لیتے کہ آئی جی کو اٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ بے ساکھیوں کے سہارے سیاست کی ہے، جب یہ اقتدار میں تھے تو سب کچھ آئین کے مطابق ہو رہا تھا، اب انہیں سب کچھ خراب نظر آ رہا ہے، نواز شریف نے چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کو نکالا تو کیا وہ آئین کے مطابق تھا، اقتدار سے باہر ہونے کے بعد اب انہیں بیانیہ اور نظریہ یاد آ گیا ہے، قوم اب باشعور ہو گئی ہے وہ کبھی ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

مزید خبریں