واشنگٹن۔20اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 11 لاکھ23 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد40677422 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1123441افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4کروڑ 6لاکھ سے بڑھ گئی

مزید خبریں
واشنگٹن۔20اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 11 لاکھ23 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد40677422 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1123441افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد9183821 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد84 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ملک میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 25ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 2728163 ہے جبکہ وائرس سے ملک بھر میں اب تک 225222افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 55 لاکھ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ادھر بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 46 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد75 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7597063 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے46790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید587 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد748499 ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ 67لاکھ 33 ہزارسے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد52 لاکھ 51ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ54ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے415242 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 271 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 154226ہے۔








