چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے آپریشنز اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے آپریشنز اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کے علاوہ …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے آپریشنز اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے آپریشنز اینڈ پراسیکیوشن ڈویژن کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نیب کے تمام زیر سماعت مقدمات کی قانون کے مطابق پیروی پوری تیاری کے ساتھ کی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کر تے ہوئے تجربہ کار قانونی مشیروں اور سپیشل پراسکیورٹرز کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فاضل عدالتوں میں نیب کی سز دلوانے کا مجموعی تناسب تقریبا 68.8 فیصد ہے جو پاکستان میں انسداد بدعنوانی کی دیگر اداروں کے مقابلے میں بہترین تناسب ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک466 ارب روپے بد عنوان عناصر سے بر آمد کر کے قانون کے مطابق قومی خزانے میں جمع کروائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔نیب انسداد بدعنوانی کاقومی ادارہ ہے جس کی کسی جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی وابستگی نہیں ہے، نیب کی واحد وابستگی ریاست پاکستان سے ہے۔ 2019کے مقابلے میں 2020 میں نیب کو زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔مزید بر آں گیلانی اور گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق، 59 افراد نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔نیب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان بدعنوانی کے خاتمے میں سارک ممالک کے لئے رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کرپشن کے خلاف نیب کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نیب کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کو بڑی کامیابی ملی کہ پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کاوشوں کی وجہ سے نیب پاکستان کے مرکزی ادارہ برائے بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت ہے جوقابل فخر بات ہے۔نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے لئے چین نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ نیب میں سینئر سپروائزری افسران کے لئے کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کانظام متعارف کرایاگیا ہے جس کی وجہ سے انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔چئیرمین نیب نے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریز اور انوسٹی گیشنزکو قانون کے مطابق مکمل کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

مزید خبریں