اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے پی ٹی آئی نیویارک کے سینئر رہنما ضمیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نیویارک کے صدر ضمیر بھائی کی وفات ان کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر خان کی جانب …
سیّد ذوالفقار بخاری کا پی ٹی آئی نیویارک کے سینئر رہنما ضمیر خان کی وفات پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے پی ٹی آئی نیویارک کے سینئر رہنما ضمیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نیویارک کے صدر ضمیر بھائی کی وفات ان کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں اور تحریک انصاف کے لئے تعاون پر ہم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








