اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):حضور نبی پاک کے یوم ولادت کے سلسلہ میں قومی رحمة اللعالمین کانفرنس جمعہ 30 اکتوبر کو منعقد ہو گی۔ رواں سال کانفرنس کا موضوع ”ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں سیرت النبی کی روشنی میں“ ہو گا۔ ربیع الاول 1442ھ کے موقع پر وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضور اکرم کے یوم ولادت کی تقریبات کی نسبت …
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی رحمة اللعالمین کانفرنس 30 اکتوبر کو منعقد ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):حضور نبی پاک کے یوم ولادت کے سلسلہ میں قومی رحمة اللعالمین کانفرنس جمعہ 30 اکتوبر کو منعقد ہو گی۔ رواں سال کانفرنس کا موضوع ”ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں سیرت النبی کی روشنی میں“ ہو گا۔ ربیع الاول 1442ھ کے موقع پر وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضور اکرم کے یوم ولادت کی تقریبات کی نسبت سے قومی رحمة اللعالمین کانفرنس کے ساتھ ساتھ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں نبی پاک کے اسوہ حسنہ، آپ کی تعلیمات اور سیرت النبی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کانفرنس کے افتتاحی اور اختتامی اجلاسوں میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے مذہبی سکالرز اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر قومی اور علاقائی زبانوں میں کتب سیرت، کتب نعت، مقالات سیرت کے مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول کو عام تعطیل ہو گی۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 31 اور 21 توپوں کی سلامی دے کر دن کا آغاز کیا جائے گا۔ عوامی مقامات اور عمارتوں پر سیرت النبی کے حوالہ سے بینرز اور جھنڈے آویزاں کئے جائیں گے۔ سکولوں، کالجوں، یتیم خانوں میں مٹھائی کی تقسیم کے علاوہ بیوائوں، بے گھر افراد، جیلوں میں قیدیوں اور خصوصی افراد میں کھانے تقسیم کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں اس موقع پر گلیوں، شاہراہوں اور اہم سرکاری و نجی عمارات پر چراغاں کیا جائے گا۔ حضور نبی پاک کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کیلئے سرکاری اور نجی سطح پر تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کا یوم ولادت منانے کیلئے جہاں گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں کو سجایا جا رہا ہے اسی طرح ہم اپنے کردار کو بھی بہتر بنا کر آپ کا یوم ولادت منانے کے ساتھ ساتھ حقیقی محبت کا ثبوت دے سکتے ہیں۔








