انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کر دیں

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کر دیں ۔ وزارت بحری امور نے مختلف ممالک کے سفراءکو نجی ہوٹل میں ڈنر پر مدعو کیا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں مختلف ممالک کے سفیروں کو وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کے بلیو اکانومی وژن …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کر دیں ۔ وزارت بحری امور نے مختلف ممالک کے سفراءکو نجی ہوٹل میں ڈنر پر مدعو کیا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں مختلف ممالک کے سفیروں کو وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کے بلیو اکانومی وژن کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈنر میں بحرین، بنگلہ دیش، چین، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قازکستان، کویت ، مالدیپ ، میانمار، سری لنکا، شام، ترکمانستان، یمن، تاجکستان اور ازبکستان کے سفیر شریک ہوئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے پہلی مرتبہ پاکستان میں بلیو اکانومی آئیڈیا متعارف کروایا ہے ، پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں ،ہم صحیح گورننس سے اسے ترقی کی طرف لے کر جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پورٹ اتھارٹیز شہر چلاتی ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بندرگاہوں اور سمندری تجارت کو بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک پورٹ اتھارٹی پورا شہر چلاتی ہے، نیویارک کے ایئرپورٹ، ٹرین، بس سروس، لنکن ٹنل، سب پورٹ اتھارٹی کی ملکیت ہیں۔جب پورٹ بنتا ہے، اس کی حدود میں تمام ترقیاتی کام پورٹ اتھارٹی کرتی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ میں نے وزارت سنبھالتے ہی کراچی کو اس کی بندرگاہوں کے ذریعے ترقی دینے کا ارادہ کیا۔ وزارتِ بحری امور کی ٹیم عمران خان کے ویژن کے مطابق محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے، علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ نئی شپنگ پالیسی پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر شپنگ کو ترقی دے گی۔شپنگ کمپنیوں کے آنے سے فریٹ کی مد میں جانے والا قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت ہوگی۔سی فیئررز کا تمام ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے،ہمارے سی فیئررز کسی صورت صلاحیتوں میں کسی سے پیچھے نہیں۔ سی فیئررز کے ویزا کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام ممالک کی معاونت درکار ہے۔ علی زیدی نے کہا ہم وزارتِ بحری امور میں جدت لے کر آ رہے ہیں۔پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کو ایک جدید بس سروس سے جوڑا جائے گا۔بلوچستان حکومت سے تعاون کرکے کوسٹل ٹورازم کے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔پچھلے سال ہم آئی ایم او گئے اور پہلی دفعہ کسی پاکستانی وزیر نے اس میں تقریر کی،اگلے سال ہم آئی ایم او کا کیٹیگری سی کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ ہمارے پاس گیارہ سو کلو میٹر لمبی کوسٹل لائن ہے،پاکستان سمندری وسائل سے مالامال ہے۔بلیو اکانومی کا منصوبہ پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے90ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا۔