اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا مرحلہ جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے زریعے منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ، علاقائی اور کثیرالجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ امور سے ایڈیشنل سیکریٹری (امریکہ) فیصل نیاز ترمزی نے پاکستان کی قیادت کی جبکہ ارجنٹائن کی وزارت خارجہ میں انڈر سیکرٹری خارجہ پالیسی و بین الاقوامی تجارت جوزے لوئس …
پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے مرحلےکاویڈیو کانفرنس کے زریعے انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا مرحلہ جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے زریعے منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ، علاقائی اور کثیرالجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ امور سے ایڈیشنل سیکریٹری (امریکہ) فیصل نیاز ترمزی نے پاکستان کی قیادت کی جبکہ ارجنٹائن کی وزارت خارجہ میں انڈر سیکرٹری خارجہ پالیسی و بین الاقوامی تجارت جوزے لوئس پیریز گابیلینڈو اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت تجارت پاکستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ اکتوبر 1951 میں پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہی ، دونوں ممالک کے مابین باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر مبنی خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری نے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی سطح پر دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے پاکستان کے انٹارکٹک پروگرام بحال کرنے اور ارجنٹائن کے تعاون سے پاکستانی ماہرین کو تحقیقی مہمات میں شامل کرنیکی خواہش ظاہر کی۔ترمزی نے اجلاس کے شرکاءکو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ پاکستان اور وزارت لائیو سٹاک و فشریز ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ارجنٹائن کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔








