پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے، وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار کا پولیو سے بچاؤکے عالمی دن کے موقع پرپیغام

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔ پولیو جیسے موذی مرض کامکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بچوں کوصحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں۔انسداد پولیو کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیاگیا ہے - …

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔ پولیو جیسے موذی مرض کامکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بچوں کوصحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں۔انسداد پولیو کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیاگیا ہے – انہوں نے کہا کہ صوبے میں انسداد پولیو اقدامات کی ذاتی طورپر مانیٹر کررہاہوں -پنجاب حکومت نے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد پولیو کیلئے ایس او پیز تیار کئے ہیں – ان ایس او پیز پر عملدرآمد اورباقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے – بر وقت ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو پولیوسے بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔اس جنگ کو جیتنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہوگا۔پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے۔ ہم آج پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے عہد کی تجدیدکرتے ہیں۔ آج کے دن معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔