سید ذوالفقار بخاری کا کورونا وباءکے دوران سعودی عرب میں پاکستانیوں کی مدد کرنے پر نوجوان نوید شریف کو خراج تحسین

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کورونا وباءکے دوران سعودی عرب میں پاکستانیوں کی مدد کرنے پر نوجوان نوید شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ زلفی بخاری نے جمعہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نوید شریف ہمارے اوورسیز ہیروز میں سے ایک ہے جو کورونا وباءکے دوران سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے بہت …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کورونا وباءکے دوران سعودی عرب میں پاکستانیوں کی مدد کرنے پر نوجوان نوید شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ زلفی بخاری نے جمعہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نوید شریف ہمارے اوورسیز ہیروز میں سے ایک ہے جو کورونا وباءکے دوران سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے بہت بڑی سپورٹ تھے ۔ مالی تعاون سے لے کر ملازمت پر برقرار رہنے کو یقینی بنانے تک نوید شریف نے سب کو سپورٹ کیا ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نوید شریف کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ نوید شریف ،وزیر اعظم عمران خان کے ٹائیگرز میں سے ایک ٹائیگر ہیں ۔