اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج پشاور میں مدرسے کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع پر دل گرفتہ ہوں۔وزیر خارجہ نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج پشاور میں مدرسے کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع پر دل گرفتہ ہوں۔وزیر خارجہ نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انشاء اللہ دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے ۔وزیر خارجہ نے اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت، بلندی ء درجات اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔








