‏آج کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو بھارت کے سفاک چہرے کو بے نقاب کرتا ہے،بیرسٹر شہزاد اکبر

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ‏آج کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو بھارت کے سفاک چہرے کو بے نقاب کرتا ہے.منگل کو کشمیر کے یوم سیاہ پر اپنے ٹویٹ میں شہزاد اکبرنے کہا کہ آج بھارتی افواج کے کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو 73 سال ہو گئے. بھارتی ظلم و بربریت کے باوجود مقبوضہ جموں …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ‏آج کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو بھارت کے سفاک چہرے کو بے نقاب کرتا ہے.منگل کو کشمیر کے یوم سیاہ پر اپنے ٹویٹ میں شہزاد اکبرنے کہا کہ آج بھارتی افواج کے کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو 73 سال ہو گئے. بھارتی ظلم و بربریت کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے کوشاں ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان اس غاصبانہ قبضہ کی مذمت کرتاہےپاکستان کشمیرکے خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد میں ہر قدم پر کشمیری عوام کے ساتھ ہے.شہزاد اکبرنے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی اور استحصال پر اپنا کردار ادا کرے۔