ہرنائی ۔27اکتوبر (اے پی پی):ہرنائی میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار کجہتی ، بھارتی فوج ،مودی سرکار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی وریندر لعل نے کی ۔ریلی لیویز ہیڈکوارٹرسے نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی فوج ،مودی سرکاری کے خلاف اور پاک فوج کے حق احتجاجی ریلی اور مظاہرے …
مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

مزید خبریں
ہرنائی ۔27اکتوبر (اے پی پی):ہرنائی میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار کجہتی ، بھارتی فوج ،مودی سرکار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی وریندر لعل نے کی ۔ریلی لیویز ہیڈکوارٹرسے نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی فوج ،مودی سرکاری کے خلاف اور پاک فوج کے حق احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی وریندر لعل، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر محمد آصف ، ڈی ایس پی غلام رسول کھتیران ، بی اے پی ضلعی عہدیداران، حاجی ملک غلام جان ترین، کلیم اللہ کاکڑ، سید شادی گل بخاری ، بی اے پی اربن کے صدر سید نصراللہ شاہ ، اربن جنرل سیکرٹری شیربازترین ، تحریک انصاف کے رہنماءصدام ترین، جماعت اسلامی کے رہنماءسید ترین ، انجمن تاجران کے صدر فاضل خان ترین نے خطاب کیا ،ریلی میں بی اے پی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی ، انجمن تاجران ، طلبا، اساتذہ، انجمن تاجران ، ہندوپنچائیت ، سول سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی ؕ۔ریلی کی شرکاءنے پاکستانی ،اور کشمیر کے پرچم اور بینرز ، پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھارتی فوج ،مودی سرکار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوداداریت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں پر لاکھوں کشمیریوں کے زندگی کو خطرات لاحق ہیں








