اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے پشاور دھماکہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا بچوں پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، ملوث افراد کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی کا پشاور بم دھماکہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے پشاور دھماکہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا بچوں پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، ملوث افراد کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتےہیں۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے دھماکہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








