اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان آرمی کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں تشدد کو بھڑکانے کی حالیہ کوششوں کا ذکر کرتے …
وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان آرمی کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں تشدد کو بھڑکانے کی حالیہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دشمن کے بزدلانہ عزائم کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان افسروں و جوانوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔








