وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے مصر کے سفیر طارق محمد دھوروگ کی ملاقات

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو اسلامو فوبیا سے متعلق متحدہونا چاہیے، اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے اور ہم سب کو ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر یکجا ہونا چاہیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے سفیر طارق محمد دھوروگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت داخلہ میں ان سے ملاقات کی۔ …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو اسلامو فوبیا سے متعلق متحدہونا چاہیے، اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے اور ہم سب کو ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر یکجا ہونا چاہیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے سفیر طارق محمد دھوروگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت داخلہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال اورمستقبل میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلامو فوبیا سے متعلق متحد ہونا چاہیے۔ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے اور ہم سب کو ناموس رسالت کے معاملے پر یکجا ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن کے لئے کشمیر کے مسئلے کا حل ضروری ہے- اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصر کے سفیر نے کہا کہ بڑھتا ہوا اسلام و فوبیا پریشان کن ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں- مصری سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے وزارت داخلہ کی جانب سے سفارت خانہ کے معاملات میں تعاون کا شکریہ ادا کیا –