وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اٹلی کے سفیر اینڈریس فیراریس نے جمعرات کو وزارت داخلہ میں خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مشاورت اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے پر زوردیا گیا۔ ملا قات کے دوران ثقافتی اور دیگر امور کے بارے میں معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اٹالین سفیر سے بتدریج بڑھتے …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اٹلی کے سفیر اینڈریس فیراریس نے جمعرات کو وزارت داخلہ میں خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مشاورت اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے پر زوردیا گیا۔ ملا قات کے دوران ثقافتی اور دیگر امور کے بارے میں معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اٹالین سفیر سے بتدریج بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا سے متعلق موقف دریافت کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے دیئے گئے بیان پر تمام امت مسلمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ، یہ ایک حساس معاملہ ہے اور اسلامو فوبیا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے -انہوں نے کہا کہ رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام پرامن مذہب ہے، مذہب اور دیگر معاملات زندگی میں انتشار اور نفرت انگیز کلمات سے گریز کرنا چاہئے،وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ سے متعلق معاملات میں ہر ممکن تعاون کو جاری رکھیں گے-اس موقع پر اٹالین سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات متوازن ہیں اور دونوں جانب سے تعاون کیا جاتا ہے،ہم نے اپنے لوگوں کو اس موضوع پر محتاط رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی کافی بڑی تعداد میں موجود ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے مثبت سمت میں رہے ہیں-