حزب اختلاف عوامی اجتماعات کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ دے کرایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا حزب اختلاف عوامی اجتماعات کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ دے کرایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،اس وقت پاکستان دشمنوں کے خلاف مختلف محاذوں پر مقابلہ کر رہا ہےاور ادھر اپوزیشن نے ملک مخالف بیانیہ اپنا لیا ہے۔اپوزیشن نے اپنے رہنمائوں کے خلاف بدعنوانی کے معاملات میں حکومت سے کوئی ریلیف نہ ملنے میں قومی اداروں …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا حزب اختلاف عوامی اجتماعات کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ دے کرایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،اس وقت پاکستان دشمنوں کے خلاف مختلف محاذوں پر مقابلہ کر رہا ہےاور ادھر اپوزیشن نے ملک مخالف بیانیہ اپنا لیا ہے۔اپوزیشن نے اپنے رہنمائوں کے خلاف بدعنوانی کے معاملات میں حکومت سے کوئی ریلیف نہ ملنے میں قومی اداروں کو بدنام کرنا شروع کیا ۔انہوں نے ان باتوںکا اظہار جمعرات کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی کی منظوری کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترمیم کیلئے نکات پیش کرکے اپنے آخری کارڈ کھیل دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبران تو بہادری کے ساتھ جھوٹ بھی بول رہے ہیں اور انہیں اس کے لئے کوئی شرم بھی محسوس نہیں ہورہی ہے۔ گوجرانوالہ کے عوامی اجتماع کے دوران حزب اختلاف کے رہنماؤں نے قومی اداروں کے خلاف زہریلی تقریریں کیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں پر ایک ہی سیاسی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اس کے کام کا پوری شدت سے مشاہدہ کریں۔