شنگھائی۔30اکتوبر (اے پی پی):چینی شہرشنگھائی میں اعلیٰ ترین سائنسدانوں کے تیسرے عالمی فورم کا انعقاد ہوا۔چین کے صدر شی جن پنگ نے فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا پھوٹنے کے بعد مختلف ممالک کے سائنسدان انسداد وبا کے لیے بھر پور کوششوں کررہے ہیں اور علاج، دوا ،ویکسین کی تحقیق و تیاری اور وبا کی روک تھام و کنٹرول سمیت متعدد اہم شعبوں میں کام …
چینی صدر کااعلیٰ ترین سائنسدانوں کے تیسرے عالمی فورم سے ویڈیو خطاب

مزید خبریں
شنگھائی۔30اکتوبر (اے پی پی):چینی شہرشنگھائی میں اعلیٰ ترین سائنسدانوں کے تیسرے عالمی فورم کا انعقاد ہوا۔چین کے صدر شی جن پنگ نے فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا پھوٹنے کے بعد مختلف ممالک کے سائنسدان انسداد وبا کے لیے بھر پور کوششوں کررہے ہیں اور علاج، دوا ،ویکسین کی تحقیق و تیاری اور وبا کی روک تھام و کنٹرول سمیت متعدد اہم شعبوں میں کام کرتے ہوئے بین الاقوامی تعاون بھی کررہے ہیں،یہ لوگ انسداد وبا کے لیے اہم ترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، موجودہ صورتحال کے تناظر میں کورونا وائرس کے خلاف دوا، ویکسین اور ٹیسٹ پرتحقیق کے لیے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اورانسانی صحت سمیت مشترکہ امور پر توجہ دیتے ہوئے ٹیکنالوجی سے بہتر استفادہ کیا جانا چاہیے۔شی جن پنگ نے کہا کہ چین دنیا کے اعلیٰ ترین سائنسدانوں اور عالمی ٹیکنالوجی تنظیموں کے ساتھ مل کر تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سائنسدان مثبت تبادلہ خیال کریں گے، تعاون کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ طور پر عالمی سائنس کو فروغ دیں گے۔موجودہ فورم کا موضوع ہے سائنس وٹیکنالوجی، بنی نوع انسان کی مشترکہ منزل کے لیے ۔فورم بیک وقت آن لائن اور آف لائن منعقدہورہا ہے،جس میں 61نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں سمیت تین سو سے زائد سائنسدان شریک ہیں۔








