سیاسی دکان چمکانے کیلئے قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی انتہائی قابل افسوس ہے، اسدقیصرکا گدون امان زئی فیڈرکی افتتاحی تقریب سے خطاب

صوابی۔1نومبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہاہے کہ سیاسی دکان چمکانے کیلئے قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی انتہائی قابل افسوس ہے، ایسے عزائم سے قومی اداروں پرنہیں بلکہ یہ عناصرخوداپنے آپ کوداغ لگارہے ہیں، پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے مسلح افواج کی قربانیوںکو قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی فورمز پر امّہ کا مسئلہ اٹھایا ہے، اس …

صوابی۔1نومبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہاہے کہ سیاسی دکان چمکانے کیلئے قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی انتہائی قابل افسوس ہے، ایسے عزائم سے قومی اداروں پرنہیں بلکہ یہ عناصرخوداپنے آپ کوداغ لگارہے ہیں، پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے مسلح افواج کی قربانیوںکو قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی فورمز پر امّہ کا مسئلہ اٹھایا ہے، اس وقت مسلمانوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، حضور پاک ؐکی شان پر ہماری آل بھی قربان ، ہم اپنے نؐبی کی ناموس اور عزت پر سمجھوتا نہیں کر سکتے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں 2کروڑ21لاکھ روپے کی لاگت سے گدون امان زئی فیڈرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پروفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب بھی موجودتھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معیشت مثبت سمت میں جارہی ہے،آئی ایم ایف کے پاس جاناماضی کی حکومتوں کی پالیسی کاپیش خیمہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث آج عوام کومشکلات کاخمیازہ بھگتناپڑرہاہے، موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ڈالرنیچے آرہاہے اورانشاءاللہ بہت جلداس عارضی مہنگائی کوخاتمہ ہوجائے گا۔ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ گدون امان زئی فیڈرکیساتھ تین بڑے ٹرانسفارمزبھی نصب کئے جائیں گے جبکہ تحصیل چھوٹالاہور گرڈسٹیشن پربھی کام مزیدتیزکیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صوابی میں صحت،تعلیم،بجلی، سوئی گیس اورکھیلوں کے میدان میں خاطرخواہ اصلاحات واقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات سے صوابی کے عوام مستفیدہورہے ہیں،صوابی میں کیڈٹ کالج بھی تعمیرکیاجارہاہے، پیہورکنال سے اراضی کی کاشت سے تبدیلی کی نئی لہرآئے گی۔ انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کی مد میں تقریباً ایک ارب 70 کروڑروپے لگائے گئے ہیں اورمزیدجوعلاقے سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں وہاں تک سوئی گیس مہیاکیاجائے گا، پورے صوبے کے عوام کوصحت انصاف کارڈفراہم کیاجائیں گے جوملک کی تاریخ میں ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ اسدقیصرنے کہاکہ ہم اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح وبہبوداورملک کی بہترمفادکیلئے سیاست کررہے ہیں، جب ہم نے ملک کی باگ ڈورسنبھالی تومعیشت مفلوج اورخزانہ خالی ملاتھا، عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آج ملک صحیح سمت میں جارہاہے۔ وزیر اعظم نے عالمی فورمز پر امّہ کا مسئلہ اٹھایا ہے ، اس وقت مسلمانوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، حضور پاک کی شان پر ہماری آل بھی قربان، ہم اپنے نبی کی ناموس اور عزت پر سمجھوتا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کی دل آزاری کی جارہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان مسلمانوں کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑ رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو روکنے کے قانون سازی کی جائے گی۔ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے پختون قوم کو کیا دیا، ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوںکا خمیازہ آج پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں۔ موجود حکومت کو تباہ حال معشیت ملی جسے بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔ اسد قیصرنے کہا کہ مجبوراً آئی ایم ایف کی طرف جانا پڑا کیوں کے خزانہ خالی تھا، ملکی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہیں بہت جلد عوام کو خوشخبری ملنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر نیچے آ رہا ہے عارضی مہنگائی جلد ختم ہوجائے گئی، پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے ماضی میں حکومت کرنے والے بڑے اسٹیک ہولڈرز حکومت سے باہر ہیں، اپوزیشن اسمبلی میں آئے اور حل بتائے۔ صوابی کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گدون اور ٹوپی میں پاور ٹرانسفامر لگنے سے بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ صوابی میں تعلیم، صحت اور گیس اور بجلی کے ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوپی میں گرڈ اسٹیشن اور کمپیوٹرائزڈ اراضی سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔