پاکستان کی بھارتی میڈیا کی جانب سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے حوالہ سے پھیلائی جانے والی غلط اوربے بنیادخبروں کی تردید

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے حوالہ سے پھیلائی جانے والی ان غلط اوربے بنیادخبروں کی تردید کی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ حالیہ واقعات کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامناہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان ذاہد حفیظ چوہدری نے اتوارکوجاری بیان میں کہاہے کہ بھارتی میڈیا کے بعض حصوں اورجعلی ٹوئٹراکاونٹس کے ذریعہ پھیلائی جانیوالی فیک …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے حوالہ سے پھیلائی جانے والی ان غلط اوربے بنیادخبروں کی تردید کی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ حالیہ واقعات کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامناہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان ذاہد حفیظ چوہدری نے اتوارکوجاری بیان میں کہاہے کہ بھارتی میڈیا کے بعض حصوں اورجعلی ٹوئٹراکاونٹس کے ذریعہ پھیلائی جانیوالی فیک نیوز کا نوٹس لیاگیاہے۔ ترجمان نے کہاکہ بے بنیاد اورغلط معلومات پرمبنی خبریں بھارت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ فرانس میں مقیم پاکستانی قانون پسندشہری ہیں اوروہ فرانس کی معیشت میں مثبت کرداراداکررہے ہیں۔ترجمان نے کہاہے کہ فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے حالیہ واقعات کے بعد کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درست معلومات کیلئے پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹرہینڈل @PakinFrance کی پیروی کی جائے۔