کراچی۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں تھرپارکر کے ہیڈ کوارٹر مٹھی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے صادق فقیر سے کشمیر چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بنائے گئے بینر اٹھا کر پاک فوج سے یکجھتی کا اظہار کیا، ریلی میں مٹھی کی بڑی تعداد …
پی ڈی ایم کی سیاست ریاست کے خلاف ہے، ایاز صادق کا بیان نواز شریف کی پیروری کرتا ہے، حلیم عادل شیخ

مزید خبریں
کراچی۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں تھرپارکر کے ہیڈ کوارٹر مٹھی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے صادق فقیر سے کشمیر چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بنائے گئے بینر اٹھا کر پاک فوج سے یکجھتی کا اظہار کیا، ریلی میں مٹھی کی بڑی تعداد میں اقلیتی برادری نے بھی شرکت کی۔ اتوار کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امین اللہ موسیٰ خیل، حاجی نثار آرائین، اکبر خان پلی، ندیم راجپوت، بھگوانداس بھیل، کرشن شرما، لجپت بھیل، آفتاب قریشی، ارسلام بروہی، میر مرتضیٰ شاہ، حاجی حسین منگریو، امین سنگراسیم عبداللہ خان موسیٰ خیل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم والوں کو شرم آنی چاہیے، پاک فوج کے خلاف غلط بیانی کر رہے ہیں، ایاز صادق کا بیان نواز شریف کی پیروی کرتا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، آج کے ریلی میں پاکستان کی ہندوو برادری کے لوگ مودی کے ایجنڈے کی خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں، پی ڈی ایم کا ایجنڈا ملکی سالمیت کے خلاف ہے،ہم ملک دشمن عناصرن کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سارا خاندان اپنی سیاست بچانے کے لئے ملک کی بقا پر حملے کر رہا ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ریاست کے خلاف ہے، ایاز صادق کا بیان نواز شریف کی پیروری کرتا ہے، سندھ کی چھ کروڑ محب وطن عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم ہے والے ملکی سالمیت کو نشانہ بنا رہے ہیں،سندھ کی تقسیم نہیں سندھ کی ترقی چاہتے ہیں، سندھ کے جزائر پر وفاق قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔ حلیم عادل شیخ نے ننگرپارکر کا دورہ کر کے کارونجھر پہاڑی سلسلے کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ صحراء تھر کے علاقے ننگرپارکر میں قدرت کی حسین وادی کا سلسلہ کارونجھر ہے، کارونجھر ایک سندھ کی حسین وادی ہے، بڑے بڑے پہاڑوں کا یہ سلسلہ قدرتی حسن رکھتا ہے اور تاریخی ورثہ قرار دیا ہوا ہے، سندھ حکومت کارونجھر کے پہاڑ فروخت کر کے قدرتی حسن تباہ کرنا چاہتی ہے،کارونجھر وادی میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،کارونجھر کے پہاڑ سندھ حکومت کی جانب سے فروخت کرنے کی مزمت کرتے ہیں، سندھ کے قدرتی حسن کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھرپارکر کے کارونجھر میں بھی کشمیر کی وادیوں جیسے نظارے موجود ہیں، سندھ حکومت سیر و تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرے۔








