وزیر اعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کےلئے کوشاں ہوں،عثمان ڈار

سیالکوٹ۔1نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کےلئے کوشاں ہوں،موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے قوم کو ریلیف دیا جائے ،ان شاءاللہ سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے۔ اور ضلع سیالکوٹ کو ماڈل بنانے کےلئے اپنے بھرپور …

سیالکوٹ۔1نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کےلئے کوشاں ہوں،موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے قوم کو ریلیف دیا جائے ،ان شاءاللہ سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے۔ اور ضلع سیالکوٹ کو ماڈل بنانے کےلئے اپنے بھرپور کردار ادا کررہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیالکوٹ میں تحصیل کونسل کمیٹی روم برقلعہ میں کلین اینڈ گرین سیالکوٹ منصوبے کے تحت سیالکوٹ میں پینے کے صاف پانی، پارکس، سیوریج سسٹم، سمارٹ سٹی انفراسٹکچر، ٹرانسپورٹ، روڈز، بس ٹرمینل، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ و دیگر ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر عامر ڈار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو سیالکوٹ میر محمد نواز، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ کریم بخش، سی او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ علی عباس، چیئرمین پی ایچ اے ذوالفقار بھٹی و دیگربھی موجود تھے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے کلین گرین سیالکوٹ منصوبے میں اہم پیشرفت کے حوالے سے کنسلٹنٹ لوکل گورنمنٹ و ایشین ڈویلپمنٹ بینک ثنا ریاض کی ملاقات کی ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سیالکوٹ عبدالرئوف، سی او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ علی عباس، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ کریم بخش بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، چیئرمین پامرا نوید بھنڈر، حافظ حامد رضائ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ بیرسٹر جمشید غیاث، کے ہمراہ حاجی پورہ میں مارکیٹ کمیٹی آفس کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا ۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا کہ کرپشن کو بچانے کےلئے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہاہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کمےٹی بنا کر ایاز صادق کے بیان کی انکوائری کروانی چاہیے، مسلم لیگ ن والے جان بوجھ کر فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔