اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے ہمیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات ، دفاتر ، پبلک ٹرانسپورٹ ، ہسپتالوں ، ریسٹورنٹس اور دکانوں وغیرہ پر لاگو ہے۔ یہ گھروں …
اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، ہمیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے، حمزہ شفقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے ہمیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات ، دفاتر ، پبلک ٹرانسپورٹ ، ہسپتالوں ، ریسٹورنٹس اور دکانوں وغیرہ پر لاگو ہے۔ یہ گھروں کے اندر کاروں، اوپن ایریا اور پارکوں میں لاگو نہیں ہوتا۔ تاہم انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے ہمیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔








