اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے تمام شہریوںکو صحت انشورنس سہولت کی فراہمی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ریاست مدینہ کی بنیاد پر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے ڈومیسائل کے حامل تمام افراد کو ہیلتھ انشورنس کا تحفظ فراہم کرنا ریاست …
وزیراعظم عمران خان کی تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دینے پر خیبر پختونخواہ حکومت کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے تمام شہریوںکو صحت انشورنس سہولت کی فراہمی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ریاست مدینہ کی بنیاد پر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے ڈومیسائل کے حامل تمام افراد کو ہیلتھ انشورنس کا تحفظ فراہم کرنا ریاست مدینہ کی طرز پر ملک پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی سمت ایک بہت بڑا قدم ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر صوبہ بھر کی تمام آبادی کو صحت سہولت پروگرام کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس سلسلے میں مرحلہ وار لائحہ عمل درآمدکا آغاز کر دیا ہے۔ صوبے کا ہر خاندان سرکاری اور نجی دونوں اسپتالوں میں سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرا سکےگا۔ تفصیلات کے مطابق اس اقدام کے تحت اکتوبر تک پہلے مرحلے میں چترال ، اپر دیر ، لوئر دیر ، مالاکنڈ ، سوات اور شانگلہ اضلاع کے اضلاع کوشامل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں نومبر 2020 تک اس پروگرام کو ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں نومبر 2020 تک ہری پور ، صوابی ، مردان ، بونیر ، نوشہرہ ، چارسدہ اور پشاور کے اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔ چوتھے مرحلے میں اس پروگرام کو1 جنوری 2021 تک کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی پوری آبادی تک توسیع دی جائے گی








