پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے، شاہ محمود قریشی کاسعودی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوموار کو سعودی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوموار کو سعودی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے پاک سعودی، دو طرفہ ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔