مسلم ہینڈکی طرف سے دیے گئے آلات سے جمرود سول ہسپتال کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا، نورالحق قادری

پشاور۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری ، تحریک انصاف کے سابقہ صوبائی امیدوار پی کے 106حاجی امیر محمد خان آفریدی اور مسلم ہینڈ کے سید جاوید گیلانی نے پیر کے روز ایم ایس جمرود کے ہمراہ جمرود سول ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر وفاقی وزیر نورالحق قادری نے مسلم ہینڈ کے تعاون سے فراہم کئے گئے چار آکسیجن سلینڈر 4 گیج …

پشاور۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری ، تحریک انصاف کے سابقہ صوبائی امیدوار پی کے 106حاجی امیر محمد خان آفریدی اور مسلم ہینڈ کے سید جاوید گیلانی نے پیر کے روز ایم ایس جمرود کے ہمراہ جمرود سول ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر وفاقی وزیر نورالحق قادری نے مسلم ہینڈ کے تعاون سے فراہم کئے گئے چار آکسیجن سلینڈر 4 گیج ماسک،2 عدد پورٹیبل وینٹی لیٹر یو ایس اے مارکہ،6 عدد نیبولائزر،10 عدد پیشنٹ بیڈز،10 عدد فوم،8 عدد ڈریپ سٹینڈ ایس ایس،20 عدد پولز آکسیمیٹر جیزکی،10 عدد گلکومیٹر، ایکیو چیک پرفامر،20 عدد بی پی آپارٹس مرکری جمرود سول ہسپتال کے ایم ایس کے حوالے کئے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سید جاوید گیلانی،میاں عمر فاروق، رحیم اللہ خان کو خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مسلم ہینڈ کے تمام ڈونرز کا بھی شکریہ ادا کروں گا خاص کر ضلع خیبر کے ہسپتالوں میں انکے جانب سے فراہم کئے گئے آلات کی فراہمی پر اور خاص کر پھر کویڈ 19 کے دوران مسلم ہینڈ ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈکی طرف سے دیئے جانیوالے سامان سے جمرود سول ہسپتال کے استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا اور جمرود کے عوام کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکی گی۔اس موقع پر مسلم ہینڈ کے سید جاوید گیلانی کا کہنا تھا کہ جمرود ہسپتال کپیسٹی بلڈنگ بہتر کرنے کے لئے اور کویڈ 19 سے بچاو کے لئے ہسپتال کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت سہولیات کی بہتری کے لئے میڈیکل آلات فراہم کئے گئے ہیں تاکہ ہسپتال کے استعداد کار کو بڑھایا جاسکے اور عوام کو صحت کے بہتر سہولیات فراہم ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع خیبر کے ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ ملکر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اسی طرح کا سامان مسلم ہینڈ کے جانب سے لنڈی کوتل ہسپتال کو بھی فراہم کیا جائے گا۔