اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینیٹرین کوآرڈینیٹر ،جولین ہارنیس نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جموں و کشمیر کا بنیادی تنازعہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے،اقوام متحدہ جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کرے۔ صدر عارف علوی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینیٹرین کوآرڈینیٹر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینیٹرین کوآرڈینیٹر ،جولین ہارنیس نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جموں و کشمیر کا بنیادی تنازعہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے،اقوام متحدہ جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کرے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کے پرامن حل کیلئے کوشاں رہا ہے۔ صدر مملکت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں۔ صدر عارف علوی نے جولین ہارنیس کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور احساس پروگرام کے بارےآگاہ کیا۔ انہوں نے اقلیتوں کو قومی دھارے میں لانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جولین ہارنیس نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے برداشت کا حامل معاشرہ ہے۔ صدر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانے پر اقوام ِمتحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے کردار کو بھی سراہا۔








