پاکستان کی کابل یونیورسٹی میں وحشیانہ میزائل حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان نے پیر کو کابل یونیورسٹی میں وحشیانہ میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور زخمی ہوئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دہشت گردی کی یہ کارروائی بالخصوص انتہائی قابل مذمت ہے کیونکہ اس نے ایک تعلیمی درسگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔پاکستان نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان نے پیر کو کابل یونیورسٹی میں وحشیانہ میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور زخمی ہوئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دہشت گردی کی یہ کارروائی بالخصوص انتہائی قابل مذمت ہے کیونکہ اس نے ایک تعلیمی درسگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔پاکستان نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے رنج وغم کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے اور پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔