پاکستان اور چین سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں،مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات ،کرونا عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو پاکستان آمد اور بطور سفیر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ جیسے وسیع تجربے کی حامل شخصیت کی پاکستان میں تعیناتی سے اقتصادیات، انفراسٹرکچر سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے۔دونوں ملکوں نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت قابل تحسین ہے جس پر میں آپ کے توسط سے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔حنان(چین) میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری تمام منصوبوں کی تیز تر تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

مزید خبریں