اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):بوسنیا ، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی اور پاک بوسنیا اور ہرزیگووینا تعلقات کے امور زیربحث آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بوسنیا ، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا …
بوسنیا ، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):بوسنیا ، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی اور پاک بوسنیا اور ہرزیگووینا تعلقات کے امور زیربحث آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بوسنیا ، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ معزز مہمان نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بوسنیا اور ہرزیگووینا کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےاور دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین محبت اور تعاون کے مضبوط رشتہ پر فخر ہے۔ ملاقات میں دفاعی ، تکنیکی مہارت اور مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ معززمہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ دونوں برادر ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عہد کیا۔








