ریاض ۔11نومبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےعراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماوں نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کے چوتھے سیشن کی کارروائی کا جائزہ لیا جبکہ گزشتہ تین سیشنوں میں طے ہونے والے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کو موثر بنانے کےلیے تبادلہ خیال ہوا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور عراق تمام شعبوں میں مضبوط …
سعودی عرب اور عراق مضبوط تعلقات کے لیے پرعزم ہیں ، ولی عہد

مزید خبریں
ریاض ۔11نومبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےعراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماوں نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کے چوتھے سیشن کی کارروائی کا جائزہ لیا جبکہ گزشتہ تین سیشنوں میں طے ہونے والے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کو موثر بنانے کےلیے تبادلہ خیال ہوا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور عراق تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے پر عزم ہیں، برادرانہ تعلقات کے استحکام کے لیے طے پانے والے معاہوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر عمل کیا جائے گا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کئی امور پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔فریقین نے دوطرفہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنے، دونوں ممالک کے تجارتی، سیاسی، سیاحتی ،سرمایہ کاری اور امن وسلامتی کے شعبوں میں مشترکہ مفادات کے حصول کا عزم ظاہر کیا ہے۔فریقین نے توانائی، تجربات کے تبادلے اور اوپیک پلس کےدائرے میں پٹرول پالیسی میں یکجہتی پیدا کرنے پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب اور عراق نے جدید عرعر سرحدی چوکی کھولنے پر بھی اتفاق کیا جسے 7 دن بعد کھول دیا جائے گا۔دریں اثنا عراقی افواج کے چیف آف سٹاف نے سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاص الرویلی سے ملاقات کی ہے۔








