اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نےکہا ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،حزب اختلاف میں حکومت گرانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ بدھ کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور لوگوں کو ان کی دیانتدار قیادت پر بہت …
حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ، حزب اختلاف میں حکومت گرانے کی صلاحیت نہیں ہے،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نےکہا ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،حزب اختلاف میں حکومت گرانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ بدھ کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور لوگوں کو ان کی دیانتدار قیادت پر بہت اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں انتخابی اصلاحات کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن ملک میں سنجیدہ سیاست کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاستدانوں کی ناکامی ہے کہ وہ اب بھی ملک میں میرٹ بیس سیاسی جماعتیں قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو اپنی ویب سائٹ پر کیسوں کی کارروائی کی براہ راست کوریج کی اجازت دینی چاہیے۔فواد نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے کورونا وائرس کا خطرہ لینا چاہیے اور وہ وبائی امراض کے دوران اپنا سیاسی عوامی اجتماع منسوخ کریں۔انہوں نے کہا کہ سب کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنا چاہیے جو حکومت نے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے جاری کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی اجتماعات کو منسوخ کردیا ہے کیونکہ ہمارے لیے لوگوں کی صحت اور زندگی کی اہمیت باقی تمام چیزوں سے بالاتر ہے۔








