وزیر اعظم عمران خان کابحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر غم ورنج کا اظہار

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر غم ورنج کا اظہار اور خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ بحرین کے برادر عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شائع اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے عزت مآب شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر خلیفہ …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر غم ورنج کا اظہار اور خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ بحرین کے برادر عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شائع اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے عزت مآب شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر خلیفہ خاندان اور بحرین کے برادرانہ لوگوں سے گہری تعزیت،انہوں نے کہا کہ شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ ایک عظیم بصیرت رکھنے والے ، گہرے سالمیت کے حامل اور سب سے بڑھ کر پاکستانی عوام کے قریبی دوست تھے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خدائے پاک ان کی روح کو ابدی سکون نصیب فرمائے ، آمین۔