محفوظ حج اور عمرہ کے لیے بڑے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، سعودی فرمانروا

مکہ۔13نومبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایسے بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن کی بدولت وبا سے پید ا ہونے والی صورت حال میں حج اور عمرہ محفوظ طور پر ہو سکے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوریٰ کونسل کے آٹھویں سیشن میں خطاب کے دوران شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کے بحران کے …

مکہ۔13نومبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایسے بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن کی بدولت وبا سے پید ا ہونے والی صورت حال میں حج اور عمرہ محفوظ طور پر ہو سکے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوریٰ کونسل کے آٹھویں سیشن میں خطاب کے دوران شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کے بحران کے باعث معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے بروقت اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان قدامات پر عملدرآمد کے لئے 212 بلین سعودی ریال (58 بلین ڈالر) نجی سیکٹر جبکہ 47 بلین سعودی ریال شعبہ صحت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی وبا کے عالمی اثرات کو کم کرنے کے لیے ہونے والی بین الاقوامی کوششوں میں قوم کی شراکت داری، متعدد ممالک کو طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے بھی اعلیٰ ایڈوائزری بورڈ کو بتایا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ورچوئل سیشن میں ولی عہد محمد بن سلمان بھی شریک تھے۔

مزید خبریں