اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):حریت رہنما عبد الحمید لون کی جو بایئڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب صدر جو بایئڈن مسلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ جمعہ کو حریت راہنما عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام پچھلے 73سال سے آنصاف کے عالمی اداروں کی توجہ چاہتے ہیں، برصغیر جنوب وایشیا میں تب تک …
حریت رہنما عبد الحمید لون کی جو بایئڈن کو مبارک باد

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):حریت رہنما عبد الحمید لون کی جو بایئڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب صدر جو بایئڈن مسلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ جمعہ کو حریت راہنما عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام پچھلے 73سال سے آنصاف کے عالمی اداروں کی توجہ چاہتے ہیں، برصغیر جنوب وایشیا میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک نہ کشمیر ی عوام کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کا کردار انتہائی مایوس کن رہا ہے، بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق کو بھی تبدیل کر رہا ہے، عالمی طاقتیں بشمول امریکہ کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔








