اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی دوسری عالمی لہر کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے اقدامات میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز پر سخت لاک ڈائون اور کووڈ۔19 کے پھیلائو کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں …
کووڈ۔19 کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سماجی فاصلے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،آئی ایم ایف

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی دوسری عالمی لہر کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے اقدامات میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز پر سخت لاک ڈائون اور کووڈ۔19 کے پھیلائو کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر سختی سے عمل کیا جاتا رہا تاہم کووڈ۔19 کے پھیلائومیں کمی اور لاک ڈائونز میں آسانیوں کے بعد سماجی فاصلے کی حکمت عملی پر عملدرآمد میں کمی کا رجحان ہے۔ عالمی ادارے نے مختلف اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب دنیا بھر میں کاروبار اور ریستوران کھول دیئے گئے تو زیادہ تر لوگوں کی جانب سے سماجی دوری پر عملدرآمد میں بھی کمی ہو تی گئی۔ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زیادہ عملدرآمد کرتی ہیں۔ آئی ایم ایف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ کووڈ۔19 کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سماجی فاصلے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔








