اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 304 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 37 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 32 افراد ہسپتالوں میں اور 5 مریض …
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2304 کیس، 37 اموات رپورٹ، 36 ہزار 923 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی
مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 304 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 37 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 32 افراد ہسپتالوں میں اور 5 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 923 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 599 پنجاب میں 12 ہزار 38, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 487, اسلام آباد میں7 ہزار 187, بلوچستان میں746,گلگت بلتستان میں 329, آزاد کشمیر میں 537, ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 563 ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 195 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 641 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 5 ہزار 139, بلوچستان میں 16 ہزار 274 , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416 , اسلام آباد میں 23 ہزار 122 , خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 472, پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار 822 اور سندھ میں 1 لاکھ 53 ہزار 51 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 92 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 718 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 455 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں اور 3 مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 303 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، اسلام آباد میں کل 250, اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 155 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک مریض وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے118 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 48 لاکھ 47 ہزار 105 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 736 ہسپتالوں میں 1 ہزار 405 مریض زیر علاج ہیں۔








