بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموںوکشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی بندش میں 26نومبر تک توسیع

سرینگر۔13نومبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بھارتی قابض حکام نے تیز رفتارانٹرنیٹ سروس کی بندش میں 26نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے گاندربل اور اودھمپور کے اضلاع کے سوا پورے مقبوضہ علاقے میں تیز رفتارانٹرنیٹ سروس 4Gکی بندش میں 26نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ حکمنامے کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع گاندر بل اور جموں خطے کے ضلع …

سرینگر۔13نومبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بھارتی قابض حکام نے تیز رفتارانٹرنیٹ سروس کی بندش میں 26نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے گاندربل اور اودھمپور کے اضلاع کے سوا پورے مقبوضہ علاقے میں تیز رفتارانٹرنیٹ سروس 4Gکی بندش میں 26نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ حکمنامے کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع گاندر بل اور جموں خطے کے ضلع ادھمپور میں فور جی سروس کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ دیگر تمام اضلاع میں سروس کی معطلی میں 62نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔یاد رہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو جموںکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے ساتھ ہی مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی تھی۔ رواں برس جنوری میں 2جی انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی جبکہ اگست کے مہینے میں گاندر بل اور ادھمپور کے ضلع میں فور جی سروس بحال کی گئی تھی ۔تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی کے باعث کشمیریوں خاص طور پر صحافیوں، طلبائ، شعبہ طب سے وابستہ افراد اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے

مزید خبریں