اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بائیو میٹرک حاضری کا نظام تاحکم ثانی معطل اور ڈریپ میں ہرقسم کے وزیٹرز کا داخلہ ممنوع قرار دینے سمیت حفاظتی اقدامات اٹھا لئے ہیں۔ جمعہ کو ڈریپ کے ترجمان کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے ڈریپ نے …
ڈریپ نے این سی اوسی کی سفارشات پر بائیو میٹرک حاضری کا نظام تاحکم ثانی معطل اور وزیٹرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بائیو میٹرک حاضری کا نظام تاحکم ثانی معطل اور ڈریپ میں ہرقسم کے وزیٹرز کا داخلہ ممنوع قرار دینے سمیت حفاظتی اقدامات اٹھا لئے ہیں۔ جمعہ کو ڈریپ کے ترجمان کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے ڈریپ نے حفاظتی اقدامات کے تحت این سی او سی سفارشات کے تحت حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سرکلر جاری کردیا ہے۔ سرکلر میں ڈریپ میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام تاحکم ثانی معطل رہے گی۔تمام ڈائریکٹرز مینوئل حاضری کو یقینی بنائے۔ ڈریپ میں ہرقسم کے وزیٹرز کا داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔ عملہ ہر وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے۔ نزلہ، زکام س سانس لینے میں شکایت کی صورت میں فوری علاج کرائے۔ہاتھوں کو صاف رکھاجائے اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے۔ڈریپ کے اندر انتہائی اہم امور کے علاوہ اجلاس، ملاقات سے اجتناب کیاجائے۔








