وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا پشاور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پشاور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کواپنے تعزیتی بیان میں پشاور ہائیکورٹ چیف جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدری کا اظہار کیا۔انہوں نے پیشاور ہائ کورٹ چیف جسٹس وقار سیٹھ کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پشاور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کواپنے تعزیتی بیان میں پشاور ہائیکورٹ چیف جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدری کا اظہار کیا۔انہوں نے پیشاور ہائ کورٹ چیف جسٹس وقار سیٹھ کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمانے اور غمزدہ خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرجمیل عطا فرمائے۔