پاکستان کی ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارتخانہ پر فائرنگ حملے کی مذمّت

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارت خانے پر فائرنگ حملے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمناک واقعہ تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ نے ہیگ میں سعودی سفارتخانہ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شرمناک حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پاکستان نے …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارت خانے پر فائرنگ حملے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمناک واقعہ تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ نے ہیگ میں سعودی سفارتخانہ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شرمناک حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پاکستان نے ڈچ حکام کی فوری اور بروقت اقدام کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔