اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و سیاحت ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلستان کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، یہاں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے، گلگت بلتستان میں 10 ٹورازم زون قائم کریں گے، سیاحت کے فروغ کے لئے رابطہ سڑکوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ …
گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جی بی میں 10 ٹورازم زون قائم کئے جائیں گے، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری کا گلگت میں جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و سیاحت ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلستان کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، یہاں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے، گلگت بلتستان میں 10 ٹورازم زون قائم کریں گے، سیاحت کے فروغ کے لئے رابطہ سڑکوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔ وہ جمعہ کو گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ماضی میں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، یہ علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے، یہاں سیاحت کے فروغ کے لئے 10 ٹورازم زونز قائم کئے جائیں گے، ان زونز میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہر زون میں ہوٹل، ہسپتال، سکول سمیت دیگر سہولیات موجود ہوں گی جس سے یہاں لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو ملانے کے لئے ایکسپریس وے بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی متعدد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور مختلف مسائل حل کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی اپنے وعدوں کو پورا کرے گی۔








