وزیراعظم بلوچسان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، تعلیم، صحت، روزگار اور بلوچستان کے عوام کی بنیادی ضرورت ہے، جام کمال

تربت۔13نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلوچسان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، تعلیم، صحت، روزگار اور بلوچستان کے عوام کی بنیادی ضرورت ہے، ہم بلوچستان کی محرومیوں کوئی عملی طور پر دور کرنا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔ جمعہ کو یہاں جنوبی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے …

تربت۔13نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلوچسان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، تعلیم، صحت، روزگار اور بلوچستان کے عوام کی بنیادی ضرورت ہے، ہم بلوچستان کی محرومیوں کوئی عملی طور پر دور کرنا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔ جمعہ کو یہاں جنوبی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، جنوبی بلوچستان کے افراد اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں، تعلیم کے ساتھ ان کا بہت لگائو ہے یہ بلوچستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، تربت پنجگور اور آواران کے لوگ بلوچستان کو ترقی میں بہت آگے لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت روزگار اور بلوچستان کے عوام کی بنیادی ضرورت ہے، ماضی میں بلوچستان کی ضروریات کو پورا نہیں کیا گیا، تربت سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کی محرومیوں کوئی عملی طور پر دور کرنا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے بلوچستان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، ترقی کے مرحلے میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا نہ کوئی مغربی روٹ بنا اور نہ کوئی دیگر منصوبے شروع کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت منصوبے یہاں پر شروع کرے گی، جن سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہم شکرگزار ہیں، بلوچستان کے لئے ہسپتال اور تفتان کے لیے منصوبے کا اعلان کیا۔ اسی طرح کا تحفہ بلوچستان بھی پنجاب کو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں بھی بڑا جلسہ کر سکتے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ایسا نہیں کیا اور ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔

مزید خبریں