حکومت لوگوں کو سستے گھروں کی تعمیر میں مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، وفاقی وزیر خسرو بختیار کی لیفٹیننٹ جنرل(ر) انوار علی حیدر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےاقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو سستے گھروں کی تعمیر میں مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) انوار علی حیدر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیر و دستیابی پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کم آمدنی …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےاقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو سستے گھروں کی تعمیر میں مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) انوار علی حیدر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیر و دستیابی پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کم آمدنی والے افراد کو حکومت سستے گھروں کی تعمیر میں مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کم آمدنی والے طبقے کو سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور نوراحمد اورمارگیج ری فنانس کمپنی کے سی سی اومدثر ایچ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں