اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کیے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے‘ بات چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے‘ وزیراعظم نے پارلیمان میں آخری تقریر میں بھی یہی بات کی تھی‘ عمران خان ہمیشہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
سیاست میں بات چیت کیے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، ۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کیے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے‘ بات چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے‘ وزیراعظم نے پارلیمان میں آخری تقریر میں بھی یہی بات کی تھی‘ عمران خان ہمیشہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ وہ بد عنوانی کیسز پر قطعی طور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اقتدار میں ہوں نہ ہوں ان کو فرق نہیں پڑتا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کہتے ہیں صرف ہمارے کیسز پر گفتگو کرو تو وہ ہم نہیں کر سکتے۔ بات چیت کرنی ہی ہے تو انتخابی اصلاحات پر کریں‘ این ایف سی ایوارڈ پر کریں‘ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کے مسائل پر ہمیں بات چیت کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت عمران خان پاکستان کی سیاست کے سب سے اہم پلیئر ہیں۔ جو بھی ڈائیلاگ ہونا ہے وہ عمران خان کے بغیر کیسے ہوسکتا ہے۔ کسی بھی قسم کا ایجنڈا طے کرنے کے لئے ان کی رائے تو ضروری ہے۔ ڈائیلاگ کی بات ہو تو رہی ہے مگر ابھی یہ نہیں پتہ کہ اس کا سٹرکچر کیا ہے‘ ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ اپوزیشن چاہتی کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم سیاست کرتے تو مسلم لیگ (ن) کا بطور پارٹی وجود ختم ہو چکا ہوتا‘ اس وقت اپوزیشن پی ڈی ایم کی صورت میں اکٹھی ہوئی ہے وہ نہ ہو سکتی، پی ٹی آئی نے منفی سیاست نہیں کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتساب کا نظام برا ہوتا تو سپریم کورٹ نیب لاءکو ہی ختم کر دیتی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ نیب نے ہمارے لوگوں کے خلاف بھی تفتیش کھولی ہوئی ہے۔








