اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے بی بی سی کو انٹرویو میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے پر ڈرون حملہ کیا ہے‘ مریم نواز کے منتخب حکومت کو گھر بھیجنے میں اسٹیبلشمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنے کے مطالبے سے نواز شریف کا تیس سالہ سیاسی کیریئر تباہ ہوگیا ہے۔ …
مریم نواز کا بی بی سی کو انٹرویو ان کے والد کے بیانیہ پر ڈرون حملہ ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے بی بی سی کو انٹرویو میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے پر ڈرون حملہ کیا ہے‘ مریم نواز کے منتخب حکومت کو گھر بھیجنے میں اسٹیبلشمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنے کے مطالبے سے نواز شریف کا تیس سالہ سیاسی کیریئر تباہ ہوگیا ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی منتخب حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کو بیچ میں لاکر گھر بھیجنے کی بات کرنا آئین سے غداری ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بی بی سی کو انٹرویو ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے غیر قانونی اور غیر آئینی کردار کے خلاف ان کے والد کے بیانیہ پر ایک بڑا یو ٹرن ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ ملکی قانون کے مطابق نواز شریف کے خلاف ریاست مخالف تقاریر سے دشمن کو خوش کرکے قومی مفاد کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 22 سالہ جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئی اور جو لوگ لیڈر بننا چاہتے ہیں وہ پہلے پارلیمنٹ میں امور کو زیر بحث لانے کے لئے عوام کا مینڈیٹ حاصل کریں۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات عدلیہ اور ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔








