دنیا کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی بھارتی ریاستی سرپرستی کے ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کر دیے گئے ہیں،صدرمملکت

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی بھارتی ریاستی سرپرستی کے ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی حکومت ، آپ کی سیکیورٹی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، ہمیشہ کی طرح مکروہ بھارتی عزائم کی جانب …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی بھارتی ریاستی سرپرستی کے ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی حکومت ، آپ کی سیکیورٹی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، ہمیشہ کی طرح مکروہ بھارتی عزائم کی جانب الرٹ ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ یقیناً ہم تمام سازشوں کے خلاف پاکستان کا دفاع جاری رکھیں گے ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی قراردادوں پر یقین رکھنے والی دنیا کی اقوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ انصاف کریں ، اور اگر وہ خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں تو بھارت کو اس کے مذموم اقدامات پر جوابدہ بنائیں۔\